Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کار پلٹنے سے 6 افراد زخمی ، ایک خاتون کی حالت تشویشناک

کار پلٹنے سے 6 افراد زخمی ، ایک خاتون کی حالت تشویشناک

شمس آباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں کار پلٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ایک کار میاں پور سے تروپتی جارہی تھی کہ آوٹر رنگ روڈ سے اتر کر کار تونڈپلی کے قریب پہنچی اتنے میں ایک بائیک اچانک سامنے آئی اسے بچانے کی کوشش کے دوران کار پلٹ گئی ۔ کار میں سوار چار افراد میں سے تین کو معمولی زخم آئے ۔ بائیک پر سوار دو افراد کو بھی معمولی زخم آئے ۔ جب کہ سڑک عبور کرنے والی خاتون یادما ساکن پڈکلی کو شدید زخم آئے جسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT