Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کار چلانے کی خواہش نے لڑکی کی جان لے لی

کار چلانے کی خواہش نے لڑکی کی جان لے لی

ہمایوں نگر این ایم ڈی سی کے قریب المناک حادثہ
حیدرآباد ۔ 15؍ جنوری (سیاست نیوز)کارچلانا سیکھنے کی خواہش نے ایک لڑکی کی جان لے لی ۔ ہمایوں نگر این ایم ڈی سی کے قریب ایک المناک سڑک حادثہ میں 24 سالہ حمیراء بیگم اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ اپنی سہیلی اور اس کے دوست کے ہمراہ کار سیکھنے کے غرض سے اپنے مکان سے روانہ ہوئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ حمیراء بیگم کواس کی ایک سہیلی جویریہ نے آج صبح فون کر کے کار ڈرائیونگ سیکھنے کے لئے اس کی کار میں چلنے کی خواہش کی۔ حمیراء بیگم ساکن آمنہ پلازہ اپارٹمنٹ ہمایوں نگر جو ڈگری کی طالبہ ‘متوطن منچریال عادل آباد ہے ۔  جویریہ اور اس کے دوست یونس کے ہمراہ کار میں روانہ ہوئی تھی کہ این ایم ڈی سی کے قریب کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ سب انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر سریکانت ریڈی نے بتایا کہ کار کا توازن کھونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ پولیس ہمایوں نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT