Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کار چوری ریاکٹ ‘ آسام میں کانگریس رکن اسمبلی گرفتار

کار چوری ریاکٹ ‘ آسام میں کانگریس رکن اسمبلی گرفتار

گوہاٹی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج کانگریس کی رکن اسمبلی رومی ناتھ کو کاروں کی چوری کرنے والی ایک بین الاقوامی ریاکٹ سے تعلقات کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ۔ کہا گیا ہے کہ رومی ناتھ کے اس گینگ کے سرغنہ انیل چوہان سے تعلقات بتائے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انیل چوہان کو آسام قانون ساز اسمبلی اور ایم ایل اے ہاسٹل کیمپس می

گوہاٹی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج کانگریس کی رکن اسمبلی رومی ناتھ کو کاروں کی چوری کرنے والی ایک بین الاقوامی ریاکٹ سے تعلقات کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ۔ کہا گیا ہے کہ رومی ناتھ کے اس گینگ کے سرغنہ انیل چوہان سے تعلقات بتائے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انیل چوہان کو آسام قانون ساز اسمبلی اور ایم ایل اے ہاسٹل کیمپس میںداخلہ کیلئے کار پاس کی اجرائی کی سفارش بھی کی تھی ۔ گوہاٹی کے پولیس کمشنر جیوتر موئے چکرورتی نے کہا کہ رومی ناتھ کو اسمبلی ہاسٹل کیمپس میں ان کے کوارٹرس سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں دسپور پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ انہیں دو مختلف پولیس اسٹیشنوں دسپور اور ازارا میں درج کئے گئے مقدمات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کار چوری سے متعلق ان مقدمات میں انیل چوہان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے انیل چوہان کے 17 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT