Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / کار کی پولیس گاڑی کو ٹکر ‘ 9 پولیس اہلکار سمیت 12 زخمی

کار کی پولیس گاڑی کو ٹکر ‘ 9 پولیس اہلکار سمیت 12 زخمی

کریمنگر 10 مئی ( پی ٹی آئی ) کریمنگر کے قریب ایک کار کے دوسری گاڑی سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں نو پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون کے بشمول 12 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چینگرلہ گاوں کے مضافات میں مخالف سمت میں آنے والی ایک کار پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ پولیس گارڈ کی یہ گاڑی حضور آباد میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جلسہ میں سکیوریٹی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ آٹھ پولیس کانسٹیبلس اور ایک انسپکٹر اور گاڑی کا ڈرائیور زخمیوں میں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں سفر کر رہا ایک جوڑا بھی زخمی ہوا ہے ۔ رکن اسمبلی کریمنگر کملاکر بھی اس جلسہ کے بعد واپس ہو رہے تھے زخمیوں کو ایک خانگی دواخانہ میں منتقل کیا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک خاتون اور دو کانسٹیبلس کی حالت تشویشناک ہے ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر ‘ رکن پارلیمنٹ ونود کمار اور کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی نے دواخانہ پہونچ کر زخمیوں کی عیادت کی ۔

TOPPOPULARRECENT