Wednesday , September 19 2018
Home / خواتین کا صفحہ / کاسٹیوم جیولری : ٹھہر جاتی ہے ادھر ہی کو نظر کیا کیجئے

کاسٹیوم جیولری : ٹھہر جاتی ہے ادھر ہی کو نظر کیا کیجئے

لہذا آپ تقریب کی نوعیت اور اپنے لباس کی مناسبت سے ان میں سے کچھ زیورات منتخب کرسکتی ہیں موسم چاہے بہار کا ہو یا چلچلاتی گرمی کا، کاسٹیوم جیولری کے دلفریب رنگ آپ کی زندگی میں ہمیشہ بہار کا سماں پیدا کرسکتے ہیں تاہم یہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ لباس اور زیورات آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں۔ اس لئے محض فیشن کی دوڑ میں شامل رہنے

لہذا آپ تقریب کی نوعیت اور اپنے لباس کی مناسبت سے ان میں سے کچھ زیورات منتخب کرسکتی ہیں موسم چاہے بہار کا ہو یا چلچلاتی گرمی کا، کاسٹیوم جیولری کے دلفریب رنگ آپ کی زندگی میں ہمیشہ بہار کا سماں پیدا کرسکتے ہیں تاہم یہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ لباس اور زیورات آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں۔ اس لئے محض فیشن کی دوڑ میں شامل رہنے کے شوق میں اپنے اسٹائل یا مزاج کے برخلاف کوئی بھی چیز منتخب نہ کریں، کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت میں نکھار آنے کے بجائے بگاڑ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیولری کے کسی بھی انفرادی انداز کے پیس کو اسٹیٹمنٹ جیولری کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ یہ اسٹیٹمنٹ گویا آپ کے مزاج اور شخصیت کا اظہار ہوتا ہے جس سے آپ پہچانی جاتی ہیں لہذا زیورات کی رنگ برنگی کہکشاں سے اپنے لئے نت نئے زیور منتخب ضرور کریں لیکن خریدنے سے پہلے انہیں ٹرائی کرکے دیکھ لیں کہ کوئی زیور آپ پر کتنا سجتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT