Thursday , November 15 2018
Home / ہندوستان / کاس گنج قتل میں استعمال شدہ ہتھیار برآمد، پولیس کا دعویٰ

کاس گنج قتل میں استعمال شدہ ہتھیار برآمد، پولیس کا دعویٰ

کاس گنج ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اترپردیش کے کاس گنج میں یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں چندن گپتا کے قتل کے لئے اصل ملزم کی طرف سے استعمال کیا گیا ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پیوش سریواستوا نے کہا کہ اصل ملزم سلیم سے پوچھ گچھ کے دوران ملنے والی معلومات کی بنیاد پر دیسی ساخہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سلیم کے نام پر جاری کردہ اسلحہ کے دو لائسنس ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ کی ہدایت پر معطل کردیئے گئے ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ ’’سلیم کے نام پر دو لائسنس تھے جن میں ایک ریوالور اور دوسرا ڈی بی بی ایل بندوق کا تھا۔ یہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں کہ آیا 26 جنوری کو پیش آئے واقعہ میں ان کا استعمال کیا گیا تھا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر کاس گنج میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد میں گولی لگنے کے سبب گپتا ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد مغربی اترپردیش کے اس ٹاؤن میں پھوٹ پڑنے والے تشدد میں کم سے کم تین دوکانات، دو بسیں اور ایک کار نذرآتش کردی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT