Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کاس گنج : مسلمان پولیس کا نشانہ ، اعظمی کا بیان، ایک اور ملزم گرفتار

کاس گنج : مسلمان پولیس کا نشانہ ، اعظمی کا بیان، ایک اور ملزم گرفتار

ممبئی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے الزام عائد کیا کہ مسلمان پولیس کا نشانہ بن گئے ہیں۔ کاس گنج میں فرقہ وارانہ فسادات کے بارے میں یہ واضح ہوچکا ہیکہ فرقہ وارانہ نفرت کا کاس گنج میں منصوبہ بنایا گیا تھا اور بعدازاں یا تو ملازمین پولیس نے مسلمانوں کو تفتیش کا نشانہ بنایا یا اشتعال انگیزی کی جس کے نتیجہ میں دو فرقوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ کاس گنج سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک اور شخص کو مبینہ طور پر چندن گپتا کے مقدمہ میں ملوث ہونے کا شبہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

 

مشتبہ دہشت گرفتار
کولکتہ6فروری (سیاست ڈاٹ کام) جماعت المجاہدین کے مبینہ ممبر کو مغربی بنگال کے مرشدآباد کے سگاردیگھی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف اور این آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ 50ڈینونیٹر اور آئی ای ڈی دھماکہ خیز اشیاء برآمد کیا گیا ہے ۔اس سے قبل کلکتہ پولس کی خصوصی ٹیم نے محمد ضمیر اور محمد پیغام میں دہشت گرد جماعت سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT