Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / کاس گنج کے سورو میں سنت شیوہری کے ستسنگ کی اجازت نہیں ملی

کاس گنج کے سورو میں سنت شیوہری کے ستسنگ کی اجازت نہیں ملی

کاس گنج2فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع کاس گنج کے ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے 6 فروری کو سورو میں مجوزہ سنت شیوہری عرف بھولو بابا کا ستسنگ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کاس گنج کی حساس صورتحال کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ضلع میں دفعہ 144نافذ ہے ۔ سنت سماگم میں لاکھوں لوگوں کے پہنچنے کی امید تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالی جارہی ترنگا یاترا کے دوران کاس گنج میں دو گروپوں کے مابین ہوئے تشدد کے دورن ایک نوجوان کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT