Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کاشتکاروں کی خودکشیوں پر ٹاملناڈو کی اپوزیشن کا اظہار تشویش

کاشتکاروں کی خودکشیوں پر ٹاملناڈو کی اپوزیشن کا اظہار تشویش

چینائی ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن پارٹیاں بشمول ڈی ایم کے نے اریالور میں کاشتکاروں کی خودکشیوں اور پولیس کی کارروائیوں پر حکومت سے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ صدر ڈی ایم کے ایم کروناندھی نے الزام عائد کیا کہ کاشتکاروں کو انا ڈی ایم کے دور اقتدار میں کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔ جب کہ حکومت ان کے مطالبات تکمیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے کاشتکار احتجاج کرنے اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ پولیس کی بدسلوکی پر کل ارومگم نے زہرخرونی کی تھی ۔ فینانس کمپنی کے عہدیدار 10مارچ کو ان سے پناہ مانگنے آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT