Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / کاشتکاروں کی مدد کیلئے قرضوں کی معافی اور تیزرفتار امداد ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ

کاشتکاروں کی مدد کیلئے قرضوں کی معافی اور تیزرفتار امداد ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر لوک سبھا میں ارکان پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر غیرموسمی بارشوں اور ژالہ باری سے زرعی شعبہ کو ہونے والے نقصان پر اظہارتشویش کرتے ہوئے پریشان حال کاشتکاروں کے قرضوں کی معافی اسکیم متعارف کروانے اور ان کی تیزرفتار امداد کا مطالبہ کیا۔ کئی ارکان نے تجویز پیش کی کہ مرکزی حکومت کو

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر لوک سبھا میں ارکان پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر غیرموسمی بارشوں اور ژالہ باری سے زرعی شعبہ کو ہونے والے نقصان پر اظہارتشویش کرتے ہوئے پریشان حال کاشتکاروں کے قرضوں کی معافی اسکیم متعارف کروانے اور ان کی تیزرفتار امداد کا مطالبہ کیا۔ کئی ارکان نے تجویز پیش کی کہ مرکزی حکومت کو غذائی اجناس کی خریداری کا عمل شروع کرنا چاہئے جو منڈیوں میں سڑ رہی ہیں کیونکہ ریاستی حکومتوں نے خاص طور پر یو پی اور پنجاب کی حکومتوں نے بے حسی کا رویہ اختیار کرلیا ہے۔ بی جے پی کے جگدمبیکا پال نے وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کرتے ہوئے گیہوں کی ناقص خریداری پر اظہارافسوس کیا۔

TOPPOPULARRECENT