Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاشتکاروں کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

کاشتکاروں کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

گمبھی راؤ پیٹ میں ٹیسکوپ چیرمین کونڈوری راویندر راؤ کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیسکوپ چیرمین کونڈروی راویندر راؤ نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ ان کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکنہ اقدامات کریں گے وہ آج یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں پرائمری اگریکلچر کوآپریٹیو سوسائٹی کے ایک اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے ذریعہ کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر مختلف اسکیمات کے ذریعہ مالی امداد کی جارہی ہے اور انہیں ریاست بھر میں کروڑوں روپئے کی رقم بطور قرض ادا کئے جارہے ہیں تاکہ مالی بحران کا شکار کسان سوسائٹی کے ذریعہ قرض حاصل کرتے ہوئے اپنی فصل کو بہتر طور پر حاصل کرسکے ۔ راویندر راؤ نے کہا کہ سوسائٹی کے ذریعہ معمولی شرح سود پر قرضوں کے علاوہ انہیں اعلی اقسام کی کھاد ۔ زرعی مقاصد کیلئے استعمال کیا جانے والا سامان اور آئی کے پی کے ذریعہ دھان کے خریدی کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو ان کے دھان کو اچھی قیمت ادا کرتے ہوئے دھان خریدے جاسکے ۔ انہوں نے ضلع کریم نگر میں سوسائٹی کی جانب سے ا نجام دئے گئے فلاحی کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ سوسائٹی کا گمبھی راؤ پیٹ میں 1960 قیام عمل میں آیا جس میں اب تک 3958 ارکان شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بنک کے ذریعہ 410.45 لاکھ روپئے بطور قرض دئے گئے ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ملوگاری پدما ، ایم پی پی گنگا ساہوا کے علاوہ ستیم راؤ ، عبدالوحید ، جمشید علی ، تمہید علی ، ولایت ، احمد ،لنگم وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT