Wednesday , December 19 2018

کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ پر بات چیت کی مخالفت نہیں کی جائے گی: اناہزارے

رالیگاؤں سدھی (مہاراشٹرا) ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن مخالف سماجی کارکن اناہزارے جنہوں نے حصول اراضی قانون کے خلاف 20 مارچ سے ایک ماہ طویل پدیاترا کا اعلان کیا ہے، آج اشارہ دیا کہ وہ نریندر مودی حکومت سے بات چیت کے مخالف نہیں ہیں بشرطیکہ اسے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ میں مدد مل سکے۔ تاہم انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ م

رالیگاؤں سدھی (مہاراشٹرا) ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن مخالف سماجی کارکن اناہزارے جنہوں نے حصول اراضی قانون کے خلاف 20 مارچ سے ایک ماہ طویل پدیاترا کا اعلان کیا ہے، آج اشارہ دیا کہ وہ نریندر مودی حکومت سے بات چیت کے مخالف نہیں ہیں بشرطیکہ اسے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ میں مدد مل سکے۔ تاہم انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ متفقہ طور پر کاشتکار دشمن قانون کی موجودہ نوعیت کی راجیہ سبھا میں مخالفت کریں جہاں برسراقتدار این ڈی اے اقلیت میں ہے اور اسے اس قانون کی منظوری میں مشکلات درپیش ہوں گی۔ پارلیمنٹ میں سیاسی پارٹیوں کی اس قانون کی متحدہ مخالفت کے بارے میں گاندھیائی کارکن نے کہا کہ ہنوز بہت سا کام باقی ہے۔ اس قانون کے بارے میں حکومت کو ازسرنو غور کرنا ہوگا۔ اناہزارے نے جو سیواگرام سے اپنی پدیاترا کا رام لیلا میدان دہلی تک انعقاد کرنے والے ہیں، کہا کہ ان کے جلوس میں کسی بھی سیاسی قائد کو اپنی سیاسی شناخت کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT