Thursday , December 13 2018

کاشت کاروں کے بحران پر سینا ۔ بی جے پی جھڑپ

ممبئی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت مہاراشٹرا کے سربراہ کے ساتھ کاشت کاروں کی خودکشیوں اور غیرموسمی بارش سے تباہ فصلوںکے مسئلہ پر بات چیت کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ پارٹی کے ترجمان ’’سامنا ‘‘ کے اداریہ میں آج تحریر کیا گیا ہے کہ کاشت کاروں کی زن

ممبئی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت مہاراشٹرا کے سربراہ کے ساتھ کاشت کاروں کی خودکشیوں اور غیرموسمی بارش سے تباہ فصلوںکے مسئلہ پر بات چیت کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ پارٹی کے ترجمان ’’سامنا ‘‘ کے اداریہ میں آج تحریر کیا گیا ہے کہ کاشت کاروں کی زندگیوں سے کون کھیل رہا ہے، مرکزی وزیر زراعت یا ریاستی حکومت۔ سینا نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر کاشت کاروں کو آفات سماوی سے بچانے کیلئے امداد دینی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT