Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاشت کاری کیلئے سہولتوں کی فراہمی

کاشت کاری کیلئے سہولتوں کی فراہمی

یلاریڈی 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اطمینان بخش کاشت کی خاطر زرعی مشنعری خریدنے کیلئے تلنگانہ سرکار نے ضلع کو 23.7 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ چھوٹے کسان اس فنڈ کو استعمال کرتے ہوئے استفادہ کریں۔ ضلع محکمہ زراعت جوائنٹ ڈائرکٹر مسٹر نرسمہا نے منڈل لنگم پیٹ میں کسان ڈپو میں مختلف اقسام کے کیڑے مارنے والی ادویات کا معائنہ کیا ۔ شعبہ زراع

یلاریڈی 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اطمینان بخش کاشت کی خاطر زرعی مشنعری خریدنے کیلئے تلنگانہ سرکار نے ضلع کو 23.7 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ چھوٹے کسان اس فنڈ کو استعمال کرتے ہوئے استفادہ کریں۔ ضلع محکمہ زراعت جوائنٹ ڈائرکٹر مسٹر نرسمہا نے منڈل لنگم پیٹ میں کسان ڈپو میں مختلف اقسام کے کیڑے مارنے والی ادویات کا معائنہ کیا ۔ شعبہ زراعت کو مزید ترقی دینے کی غرض سے تلنگانہ سرکار نے 50 فیصد سبسیڈی پر زرعی مشنری سربراہ کررہی ہے ایک لاکھ روپئے سے کم مشنری طالب کسانوں کو متعلقہ اے ڈی اے حدود میں ایک لاکھ سے دیرھ لاکھ کروڑ تک ضلع کلکٹر حدود میں فنڈ منظور کیا جائے گا۔ ضلع سطح پر کلکٹر ضلع پریشد چیر مین جے ڈی اے ، ڈی آر ڈی اے ، پی ڈی اور ڈیاما پی ڈی ،اے ڈی ہارٹیکلچر ، خواتین سنگم کے نمائندے کے ساتھ کمیٹی ہوتی ہے ۔ زراعت کیلئے ضروری کاشت کا مشین، ٹریکٹر کیلئے کسانوں کا انتخاب ضلع کمیٹی کرتی ہے ۔ مارچ 31 سے قبل زرعی مشنری کیلئے کسان می سیوا سنٹروں پر آن لائن درخواستیں داخل کریں ۔ بڑے مشنری لینے والے کسانوں کو مشنری خریدنے کیلئے بینکوں سے قرضہ جات کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔مسٹر نرسمہا جے ڈی اے نے مزید کہا کہ ضلع میں ربیع سیزن کیلئے ضروری یوریا کھاد ضلع بھر میں مکمل طریقہ سے دستیاب ہو کہںی بھی اس کی قلت نہیں ہے ۔ ضلع بھر میں دو لاکھ چار ہزار ہیکٹرس پر ربیع فصلیں کاشت کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں صرف آج تک 56 ہزار ہیکٹرس پر ہی کاشت کی جارہی ہے ۔ 50 ہزار ہیکٹرس پر کاشت کی جانے والی چنا فصل صرف 10 ہزار ایکڑ پر کی جارہی ہے ۔ ضلع بھر میں زیر زمین آبی ذخائر کم ہورہے ہیں۔ کاماریڈی ڈیویژن میں 20 میٹر اندر تک آبی ذخائر کم ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT