Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر ریلوے اسٹیشن پر مسافرین راست ٹکٹ سے محروم

کاغذنگر ریلوے اسٹیشن پر مسافرین راست ٹکٹ سے محروم

کاغذنگر ۔ 24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالشکیل ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی ضلع عادل آباد نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن میں پہلے کاغذ نگر تا لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس کے راست ٹکٹ دیئے جاتے تھے جس سے مسافرین کیلئے کافی سہولت تھی اور مسافرین کو صرف پلاٹ فارم تبدیل کرنا پڑتا تھا اور لوکل ٹرین

کاغذنگر ۔ 24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالشکیل ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی ضلع عادل آباد نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن میں پہلے کاغذ نگر تا لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس کے راست ٹکٹ دیئے جاتے تھے جس سے مسافرین کیلئے کافی سہولت تھی اور مسافرین کو صرف پلاٹ فارم تبدیل کرنا پڑتا تھا اور لوکل ٹرین کے ٹکٹ کیلئے قطار میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی لیکن آج کل کاغذ نگر کے ریلوے اسٹیشن میں کاغذنگر تا لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس لوکل ٹرین کا ٹکٹ راست نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مسافرین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسافرین کو صرف سکندرآباد تک ٹکٹ دیئے جانے سے ان کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں دوبارہ لوکل ٹرین کا ٹکٹ لینے قطار میں کھڑے رہنے سے وقت برباد ہورہا ہے اور اگر فیملی کے ساتھ ہوں تو فیملی کو ایک جگہ کھڑا کرکے لوکل ٹکٹ کے کاؤنٹر میں جاکر ٹکٹ لینا پڑتا ہے ۔ حکومت مسافرین کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن عملی طور پر مسافرین کو استفادہ پہنچانے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔ کاغذنگر سے سکندرآباد کی لوکل ٹرین کا ٹکٹ دینا معمولی سی بات ہے ۔ لوکلٹرین ایم ایم ٹی سی کا جن مقامات پر توقف ہے وہاں سے کاغذ نگر کا راست ٹکٹ جاری کیا جارہا ہے تو کاغذنگر ریلوے اسٹیشن میں کاغذ نگر تا لنگم پلی راست ٹکٹ دینے میں کیا قباحت ہے ۔ ریلوے ڈپارٹمنٹ کا یہ کیسا قانون ہے کہ حیدرآباد میں ریلوے کے الگ قانون ہے اور کاغذ نگر میں الگ ‘ یہ کیسے یقین کیا جاسکتا ہے ۔ جناب عبدالشکیل نے ریلوے حکام سے اپیل کی کہ کاغذنگر ریلوے اسٹیشن سے حیدرآباد کی لوکل ٹرین کا راست ٹکٹ مسافرین کو دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT