Thursday , February 21 2019

کاغذنگر میں انڈین یونین مسلم لیگ کاکل قومی اجلاس

کاغذنگر ۔ 21 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ کمرم بھیم آصف آباد ضلع صدر محمد مطاہر حسین اور ضلع سکریٹری محمد ارشد علی کی اطلاع کے بموجب 23 جنوری کی شام کیرالا اسکول کے قریب کاغذنگر میں انڈین یونین مسلم لیگ کا عوامی جلسہ اور قومی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اس اجلاس میں قومی انڈین یونین مسلم لیگ قومی قائدین اور آئی یو ایم ایل پارٹی رکن پارلیمان ‘ رکن اسمبلی اور آئی یو ایم ایم ایل تلنگانہ ریاستی اور قومی قائدین کے علاوہ مقامی مسلم قائدین شرکت کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT