کاغذنگر میں اے آئی ٹی یو سی کے اراکین کی پریس کانفرنس

کاغذنگر ۔ 26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر پریس کلب میں

کاغذنگر ۔ 26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر پریس کلب میں
AITUC کے اراکین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دن بہ دن سرپور پیپر ملز میں کاغذ نگر پیداوار میں کمی ہوتی جارہی ہے ۔ کاغذ سازی کی کُل 8مشینریاں ہیں لیکن صرف ایک دو مشنریاں ہی چلائی جارہی ہیں اور کچھ نہ کچھ بہانہ کر کے کنٹراکٹ لیبر کو روزانہ واپس گھر لوٹایا جارہا ہے ۔ مسٹر اودیلو سکریٹری AITUC نے بتایا کہ کاغذمارکٹ میںکافی مانگ ہے اس فیاکٹری کا کاغذ سری لنکا کو بھی بھجوایا جاتا ہے ۔ اس کے باوجود کاغذ کی پیداوار کو روک دینا ایک سازش دکھائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہوم منسٹر مسٹر نائنی نرسمہا ریڈی سے 24ستمبر کو بات چیت بھی ہوئی تھی لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ فیاکٹری کے ورکرس ابھی تک بونس سے بھی محروم ہیں جبکہ دسہرہ تہوار سے قبل بونس ادا کیا جانا چاہیئے ۔ اس موقع پر راجیا ‘ رام ملو‘ تروپتی‘ شیواجی ‘ شنکر ‘ نرسیا اور لکشمن موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT