Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میں دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ کے سہ ماہی ٹیلرنگ تربیت کا اختتام

کاغذنگر میں دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ کے سہ ماہی ٹیلرنگ تربیت کا اختتام

کاغذنگر ۔12اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میں دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ برانچ کاغذنگر کی جانب سے 3مہینے قبل خواتین اور لڑکیوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ٹیلرنگ تربیتی کورس کا آغاز کیا گیا تھا اور تین مہینوں سے 70لڑکیوں ( خواتین) کو ٹیلرنگ کی تربیت دی جارہی تھی اور آج یعنی 12اپریل کواس ٹیلرنگ تربیت کورس کے اختتام کے ضمن میں ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر حافظ ریاض احمد کی تلاوت کلام پاک کے ذریعہ جلسہ کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس موقع پر دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری محمد مفخم احمد‘ نائب صدر شاکر ‘ اراکین دارالانصار ٹرسٹ محمد جاوید احمد‘ فیروز خان ‘ محمد اطہر ‘ ریاض احمد بھی موجود تھے ۔ اس اختتامی جلسہ میں مہمان خصوصی کاغذنگر کے سینئر ٹیلر محمد فصیح احمد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دارالانصار ٹرسٹ نائب صدر احمد مبین اور مفخم احمد نے کہا کہ الحمداللہ ‘ آج اس ٹیلرنگ تربیتی کورس کا اختتام عمل میں آیا اور لگ بھگ 70 خواتین ( لڑکیاں) اس تربیتی کورس سے استفادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مقامی لوگوں میں روزگار فراہم کرنے کیلئے دارالانصار ٹرسٹ کی جانب سے پروگراموں کا انعقاد کرنے کا تیقن دیا اور اس ٹیلرنگ تربیتی کورسیس میں خدمات انجام دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT