Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں آبکاری عہدیداروں کے دھاوے

کاغذ نگر میں آبکاری عہدیداروں کے دھاوے

گڑ کے گودام مہربند، غیر قانونی کاروبار کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

کاغذنگر /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) کاغذنگر مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں گذشتہ کچھ دنوں سے گڑ کے غیر قانونی کاروبار کرنے کے اطلاعات وصول ہونے پر ریاستی سطحی کے آبکاری عہدیداروں کی پر کاغذنگر کے مختلف گڑ کے تعمیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے دوکانات اور گودام پر اچانک آبکاری عہدیداروں کے دھاوے کرتے ہوئے گڑ کے گودام کو مقفل کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آبکاری رمیش راجو ، کے بھیم آصف آباد ضلع آفیسر محترمہ راجہ لکشمی ، نرمل ضلع آبکاری عہدیدار ناگیندر ریڈی ، انفورسمنٹ اے ای رویندر راج واور کاغذنگر آبکاری منگما اور آبکاری ایس آئی ڈپٹی کمشنر آبکاری رمیش راجو کی نگرانی میں کاغذنگر میں غیر قانونی طور پر گڑ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام دکانوں کا معاوضہ اور گڑ کے گودام پر دھاوے کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گڑ کو رکھے گئے گڑ کے گودام مقفل کردیا گیا اور کئی دوکانات پر چھاپا کرتے ہوئے دوکانوں کے مالکین کو بھی آبکاری حراست میں لینے کی خبریں گشت کر رہی ہیں ۔ لیکن آبکاری عہدیادروں نے حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی ۔ اس موقع پر ضلع کمرم بھیم ضلع آفیسر محترمہ روجہ لکشمی نے کہا کہ کوئی بھی گڑ کی غیر قانونی طور پر فروخت اور منتقلی کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آبکاری کے قانونی حدود میں کوئی بھی غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کی اطلاع ملنے پر غیر قانونی گڑ کے کاروبار کرنے اور اسٹاک رکھنے پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT