Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں اردو میڈیم اساتذہ کا تربیتی پروگرام

کاغذ نگر میں اردو میڈیم اساتذہ کا تربیتی پروگرام

حکومت کا قابل ستائش اقدام، مختلف شخصیتوں کا خطاب

حکومت کا قابل ستائش اقدام، مختلف شخصیتوں کا خطاب
کاغذ نگر /7 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بھکشا پرتی منڈل ایجوکیشن آفیسر کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں پرائمری اسکول کے اساتذہ کے لئے تربیتی کلاسس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کاغذ نگر، منچریال، بیلم پلی، سرپور، جنارم، بجور، تانڈور، وانکڑی، لکشٹی پیٹ اور آصف آباد کے اساتذہ کو وسیع پیمانے پر تربیت دی گئی۔ اس تربیتی پروگرام کو چار مرحلوں میں مکمل کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں اساتذہ کو اس بات کی تربیت دی جا رہی ہے کہ ان میں درس و تدریس کی صلاحیت کو ابھارا جاسکے اور وہ طلبہ کو ایک انوکھے اور سہل انداز میں تعلیم دے سکیں۔ اس پروگرام کے سلسلے میں جناب خواجہ مشتہد الدین ریاستی مبصر اور جناب نسیم شریف اے اے ایم او نے مشرقی عادل آباد کا دورہ کیا اور کاغذ نگر کے تربیتی کلاسس کا معائنہ کیا۔ موصوف نے کاغذ نگر کے دنتن گوڑہ اپر پرائمری اردو میڈیم اسکول اور مدرسہ غریب نواز کا بھی معائنہ کیا۔ انگریزی مضمون کی تربیت ڈی آر پی جناب ثروت عالم عادل آباد نے نہایت ہی مؤثر انداز میں دی۔ جناب غلام محمد مصطفی نے بھی انگریزی مضمون کی تربیت دی۔ واضح رہے کہ پہلی بار اردو میڈیم پرائمری اسکول کے 70 اساتذہ کو تقریباً دو ہفتے مسلسل تربیت دی گئی۔ اس تربیتی پروگرام میں اساتدہ مسرز نذیر احمد صدر آئیٹا، محمد خلیل الدین ڈی آر پی، محمد ارشد علی سی آر پی، محمد فیاض الرحمن سی آر پی، محمد حمایت علی، معراج احمد خاں، ضیاء الدین، خواجہ فرید الدین، شیخ سرور، ممد مخدوم علی اور عزیز خان نے اپنی اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے درس و تدریس کے تعلق سے اساتذہ کو تربیت دی۔ اس موقع پر جناب بشیر احمد خاں، ہاجرہ بیگم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT