Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں راشن شاپس چاول کی غیر قانونی منتقلی ناکام

کاغذ نگر میں راشن شاپس چاول کی غیر قانونی منتقلی ناکام

کاغذ نگر ۔ 5 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر سے بذریعہ ٹرین راشن شاپس کے چاول کی غیرقانونی ریاست مہاراشٹرا کو منتقلی ہونے کی اطلاع ملنے پر سیول سپلائی ڈپٹی تحصیلدار انفورسمنٹ محمد ریاض علی اور ریلوے پولیس نندی گوپال کے جوائنٹ میں ریاست مہاراشٹرا کو جانے والی ٹرینوں بھاگیہ نگر ایکسپریس ، رام گیری ٹرین اور ناگپور پاسنجر ٹرین میں دھاوے کرتے ہویہء راشن شاپس کے چاول کے پیاکٹس کو ضبط کر لیا گیا اور ضبط کئے گئے راشن چاول کو سیول سپلائی گودام میں محفوظ کر دیا گیا ۔ اس موقع پر انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار محمد ریاض علی نے کہا کہ کسی بھی حالت میں ریاست مہاراشٹرا کو راشن شاپس کے چاول کی غیرقانونی منتقلی کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر چاول کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT