Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں فاریسٹ عہدیداروں کے دھاوے

کاغذ نگر میں فاریسٹ عہدیداروں کے دھاوے

کاغذ نگر۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے سرسلک کالونی میں فاریسٹ عہدیداروں کی جانب سے اچانک دھاوے کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے پاس موجود ساگوان کا چوبینہ ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر ڈپٹی فاریسٹ رینج آفیسر تروپتی کی زیر نگرانی کاغذ نگر مستقر کے سرسلک کالونی میں دھاوے کرتے ہوئے لگ بھگ 50 ہزار روپئے کی لاگت کی ساگوان کی لکڑی اور چوبینہ ضبط کرلیا گیا۔ اور ساگوان کی لکڑی کی کٹوائی کرنے والے مشینوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی فاریسٹ رینج آفیسر تروپتی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ساگوان کی لکڑی رکھنے والے اور غیر قانونی طور پر لکڑی کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اور کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر فاریسٹ ملازمین پاشاہ، یوگیش بھی موجود تھے۔

سرپورٹاؤن میں دو گھنٹے تک
ٹریفک جام ، عوام کو مشکلات
سرپور ٹاؤن۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن میں آج یعنی 11مئی کو جگہ کی کمی کی وجہ سے سرپور ٹاؤن مستقر کے بیٹ محلہ اور قدیم مسجد کے احاطہ میں لاری اور آر ٹی سی بس کی آمنے سامنے آنے سے ٹریفک جام ہوگئی اور  لگ بھگ دو گھنٹوں تک ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے عوام اور آٹوز اور موٹر سیکلوں پر آنے والوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور عوام کو کافی مشکلات پیش آئیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT