Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کاغذ نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی ‘ اشرار کی ہنگامہ آرائی و سنگباری

کاغذ نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی ‘ اشرار کی ہنگامہ آرائی و سنگباری

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاغذنگر میں آج اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی جب ہندو بنیاد پرست تنظیموں نے مسلم نوجوان کے فیس بک کمنٹ پر ہنگامہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مسلم نوجوان نے اکثریتی فرقہ کے نوجوان کو اس کے فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹکیا اور اس کا اسکرین شاٹ بناکر کاغذنگر میں سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا گیا جس کے نتیجہ میں ہندو واہنی اور دیگر ہندو تنظیموں نے کاغذنگر مارکٹ میں ریالی نکالی اور وارڈ نمبر 14 جہاں پر مسلم آبادی ہے سے گذرتے ہوئے اشعال انگیز نعرے بازی کی ۔ کچھ دیر میں حالات کشیدہ ہوگئے اور اشرار نے اقلیتی طبقہ کے مکانات پر سنگباری بھی کی ۔ کمرم بھیم آصف آباد کے ایس پی سنپریت سنگھ اور ڈی ایس پی کاغذنگر حبیب خان موقع واردات پر پہونچ گئے اور بھاری پولیس فورس متعین کردیا اور گشت میں شدت پیدا کردی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT