Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں ناقص بسیں نہ چلانے کا مطالبہ

کاغذ نگر میں ناقص بسیں نہ چلانے کا مطالبہ

٭٭ مسٹر وجئے کمار صدر اور مسٹر کلولہ مہیش سکریٹری کونیرو یوواسینا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاغذ نگر کے خانگی مدارس میں جو بسیں طلباء اور طالبات کے لئے چلائی جارہی ہیں وہ بہت سی پرانی اور چلائے جانے کے قابل نہیں ہیں، ان بسوں سے کبھی بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے آر ٹی او سے اپیل کی کہ خانگی مدارس کے بسوں کی جانچ پڑتال کریں اور ڈرائی

٭٭ مسٹر وجئے کمار صدر اور مسٹر کلولہ مہیش سکریٹری کونیرو یوواسینا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاغذ نگر کے خانگی مدارس میں جو بسیں طلباء اور طالبات کے لئے چلائی جارہی ہیں وہ بہت سی پرانی اور چلائے جانے کے قابل نہیں ہیں، ان بسوں سے کبھی بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے آر ٹی او سے اپیل کی کہ خانگی مدارس کے بسوں کی جانچ پڑتال کریں اور ڈرائیورس کے لائسنس کی بھی جانچ کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اس موقع پر مسٹر ہریش، مسٹر پروین، جناب شاہد، مسٹر ونود، مسٹر ساگر، مسٹر ستیش، مسٹر ومشی کرشنا، مسٹر راجیش، مسٹر شیام سندر، مسٹر مہندر کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT