Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں کے ٹی آر کا پروگرام منسوخ ، عوام اور سیاسی حلقوں میں ناراضگی

کاغذ نگر میں کے ٹی آر کا پروگرام منسوخ ، عوام اور سیاسی حلقوں میں ناراضگی

کاغذ نگر۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر کا پروگرام کاغذنگر کو منسوخ ہونے پر عوام اور سیاسی حلقوں میں مایوسی اور ناراضگی پائی گئی۔ تفصیلات کے بموجب 11اپریل کو کے ٹی آر ریاستی آئی ٹی وزیر کا دورہ کاغذنگر طئے ہوچکا تھا اور کے ٹی آرکے دورہ کاغذ نگر سے متعلق تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں اور خاص طور پر ہیلی کاپٹر اترنے کیلئے ہیلی پیاڈ تیار کیا گیا اور عوامی جلسہ سے متعلق تمام تیاریاں کی گئی تھیں۔ لیکن اچانک مقامی رکن اسمبلی کونیر وکونپا کی جانب سے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے دورہ کاغذ نگر کو منسوخ ہونے کا اعلان کئے جانے پر ٹی آر ایس قائدین اور عوام میں مایوسی اور ناراضگی دیکھی گئی۔ جیسا کہ ہرکوئی کے ٹی آر کو دیکھنے اور کے ٹی آر کی جانب سے ایس پی ایم فیکٹری سے متعلق اعلان کے منتظر تھے لیکن ایس پی ایم ملازمین اور ٹی آر ایس کارکنوں میں مایوسی دیکھی گئی۔

کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن پر
مشتبہ حالت میں نعش برآمد
کاغذ نگر۔ /11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر مستقر کے ریلوے اسٹیشن پر آج بکنگ آفس کے قریب نامعلوم شخص کی نعش مشتبہ حالت میں پڑی ہوئی پائی گئی۔ ریلوے پولیس نے نامعلوم نعش کو برآمد کرنے کے بعد ریلوے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT