Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر کے گورنمنٹ جونیر کالج میں صفائی کا پروگرام

کاغذ نگر کے گورنمنٹ جونیر کالج میں صفائی کا پروگرام

پرشانت پاٹل سب کلکٹر اور کونیر کونپا رکن اسمبلی کی شرکت

پرشانت پاٹل سب کلکٹر اور کونیر کونپا رکن اسمبلی کی شرکت
کاغذ نگر 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے گورنمنٹ جونیر کالج میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور، مسٹر پرشانت پاٹل سب کلکٹر آصف آباد اور مسٹر سریش بابو ڈی ایس پی کاغذ نگر کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ مسٹر کونیرو کونپا نے محسوس کیاکہ اُردو میڈیم کے انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے طلباء و طالبات عارضی شیڈ کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یہ شیڈ ایسا ہے جیسے بیل اور بکریوں کو رکھا جاتا ہے۔ اُنھوں نے پرنسپل مسٹر اے رویندر کو فوراً دوسرے کمروں میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا اور دو برقی پنکھے اُسی وقت منگواکر پرنسپل کے حوالے کئے۔ اُنھوں نے اے سی ڈی پی فنڈس سے دو لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک اسٹیج تعمیر کروانے کا تیقن دیا۔ مسٹر پرشانت پاٹل نے مذکورہ کالج کی زبوں حالی دیکھ کر تعجب کیا جہاں طلباء کے لئے بیت الخلاء کی تعمیر کروانے کا وعدہ کیا۔ پرنسپل مسٹر رویندر نے سب کلکٹر کے علم میں یہ بات لائی کہ اس کالج میں صرف دو لکچررس ہی مستقل ملازمت کررہے ہیں۔ باقی کنٹراکٹ کی بنیاد پر طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ تین اٹنڈرس اور پانچ اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ کالج کی حالت زار دیکھ کر مسٹر کشور کمار ایڈوکیٹ و چیرمین جے اے سی تلنگانہ نے اپنی جانب سے دو برقی پنکھے جونیر کالج کو عطیہ دینے کا وعدہ کیا۔ اس صفائی پروگرام میں دو دن صفائی کا پروگرام اعلیٰ عہدیداروں اور طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جنگلی پودے صاف کئے گئے اور زمین کو چلنے کے قابل بنانے کیلئے پتھر ، مٹی اور غیر ضروری اشیاء کو الگ کرکے وہاں کے میدان کو مسطح کرکے ہموار کیا گیا۔ اِس موقع پر ڈاکٹر خان، مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT