Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / کافی، کولڈ رنک اور انرجی ڈرنک پینے کے بعد نوجوان فوت

کافی، کولڈ رنک اور انرجی ڈرنک پینے کے بعد نوجوان فوت

میامی۔ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانوں میں مشروبات کے تعلق سے بھی بیداری کے فقدان اور ان کے استعمال سے متعلق بے راہ روی تقریباً ہر ملک میں عام ہے لیکن یہاں رونما ہوئے ایک واقعہ نے سب کو حیرت زدہ کردیا جہاں جنوبی کیرولینا کے ایک کمسن نابالغ (نوجوان) نے پہلے کافی نوش کی۔ اس کے کچھ دیر بعد ماؤنٹین ڈیو نامی کولڈرنگ پیا اور تھوڑی دیر بعد ہی ایک انرجی ڈرنک سے بھی لطف اندوز ہونے کی کوشش کی جس سے جسم میں کیفین کی مقدار میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا۔ ڈیوس ایلس کریپ نامی نوجوان 26 اپریل کو فوت ہوگیا تھا جہاں رچلینڈ کاؤنٹی کے کارونر کے دفتر سے جاری کردہ رپورٹ میں ایریتھیما (طبی اصطلاح) کی وجہ سے حرکت قلب بند ہوجانے سے نوجوانوں گر پڑا اور فوت ہوگیا۔ کریپ نے کافی، ڈائیٹ والی مشروب ماؤنٹین ڈیو کی بڑی بوتل اور اس کے کچھ دیر بعد انرجی ڈرنک پی تھی تاہم کچھ وقفہ گذرنے کے بعد وہ گر پڑا ۔ کارونر گیری واٹسن بتایا کہ اس نوعیت کے واقعات شاذ و نادر ہی رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متوفی نے تینوں مشروبات استعمال کرنے کے درمیان زیادہ وقفہ نہیں رکھا جس سے اس کے قلب پر منفی اثرات مرتب ہوئے کیونکہ انرجی ڈرنک پینے کے صرف 15 منٹ بعد ہی وہ گر پڑا تھا۔ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اس بات کی سفارش کرتا ہے کہ ہر بالغ شخص کو روزانہ 400 ملی گرام کیفین سے زائد استعمال نہیں کرنا چاہئے جو چار یا پانچ کپ کافی استعمال کرنے کے مماثل ہے۔

TOPPOPULARRECENT