Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / کالادھن :برلن اجلاس میں ہندوستان غیرحاضر

کالادھن :برلن اجلاس میں ہندوستان غیرحاضر

نئی دہلی ؍ برلن ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آج برلن میں او ای سی ڈی اجلاس میں شرکت کرنے میں ناکام رہا جہاں ایک ہمہ مقصدی معاہدہ پر دستخط کئے گئے تاکہ کالادھن سے متعلق اطلاعات کے حصول میں رازداری کے تعلق سے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہوسکا جہاں وہ معاہدہ پر

نئی دہلی ؍ برلن ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آج برلن میں او ای سی ڈی اجلاس میں شرکت کرنے میں ناکام رہا جہاں ایک ہمہ مقصدی معاہدہ پر دستخط کئے گئے تاکہ کالادھن سے متعلق اطلاعات کے حصول میں رازداری کے تعلق سے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہوسکا جہاں وہ معاہدہ پر دستخط کرنے والا تھا۔ ہندوستان نے بین الاقوامی سطح پر یہ عہد کیا ہیکہ وہ موصول ہونے والی اطلاعات کے سلسلہ میں بین الاقوامی معیار کی پاسداری کرے گا۔ آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کے اس اجلاس میں 51 ممالک نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ ہندوستان نے غیرحاضری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

سی اے جی رپورٹ کو سنسنی خیز نہ بنانے کی ہدایت
نئی دہلی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج سی اے جی سے کہا کہ وہ سرخیوں میں آنے کے شوق میں اپنی تحقیقات سنسنی خیز نہ بنائے۔ 2G اور کوئلہ تخصیص اسکام میں اس کی رپورٹس پیش ہونے کے بعد کانگریس کو شدید دھکا پہنچا تھا اور سی اے جی نے ان انکشافات کے ذریعہ ملک کا بھاری نقصان ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ سی اے جی رپورٹ کو سنسنی خیز نہیں بنانا چاہئے اور نہ ہی سرخیوں میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ارون جیٹلی یہاں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT