Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / کالادھن رکھنے والوں کو سزا ضروری: آر بی آئی

کالادھن رکھنے والوں کو سزا ضروری: آر بی آئی

پاناجی /20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ریزرو بینک آف انڈیا رگھورام راجن نے آج کالادھن رکھنے والوں کو سزا دینے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بہتر نفاذ کے لئے قوانین کو ترمیم کرتے ہوئے بہتر بنایا جانا چاہئے۔ کالادھن مسئلہ کو ’’حساس‘‘ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ عوام قواعد و ضوابط کا استحصال نہ کرپائیں

پاناجی /20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ریزرو بینک آف انڈیا رگھورام راجن نے آج کالادھن رکھنے والوں کو سزا دینے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بہتر نفاذ کے لئے قوانین کو ترمیم کرتے ہوئے بہتر بنایا جانا چاہئے۔ کالادھن مسئلہ کو ’’حساس‘‘ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ عوام قواعد و ضوابط کا استحصال نہ کرپائیں اور ان کو بیرون ملک رقم جمع کروانے کی ترغیب نہ ملے۔ انھوں نے کہاکہ اگر کوئی شخص رقم ہم سے پوشیدہ رکھتا ہے تو بیرون ملک ہی کیوں؟۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہئے کہ بہت زیادہ قواعد و ضوابط بھی نافذ نہ کئے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ جب ایک تمدن موجود ہے تو صرف لطف اندوزی کے مقصد سے قواعد و ضوابط نہیں بنائے جاسکتے۔ ہمیں اپنے تمدن کو توڑنا نہیں چاہئے۔ ان کا تبصرہ نمایاں اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ عام بجٹ 28 فروری کو پیش کیا جانے والا ہے۔ معاشی اصلاحات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ جب تک ہم فراخ دلی کے اقدامات کو اعتدال پسند نہیں بنائیں گے، عوام ہمارا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے معاشی ترقی میں سب کو شامل کرنے کی وکالت بھی کی۔ انھوں نے بہتر طلبہ قرضہ جات اسکیم کی بھی تائید کی۔

TOPPOPULARRECENT