Tuesday , December 11 2018

کالادھن رکھنے والوں کیلئے حکومت کی مجوزہ اسکیم

رضاکارانہ طور پر اثاثہ جات کے اعلان کی پیشکش

رضاکارانہ طور پر اثاثہ جات کے اعلان کی پیشکش
نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت توقع ہیکہ بیرون ملک کالادھن یا غیرمعلنہ اثاثہ جات رکھنے والوں کوایک موقع فراہم کرے گی کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی دولت کا اعلان کریں اور بری ہوجائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مختصر مدت کیلئے یہ پیشکش رہے گی۔ اس ضمن میں جاریہ ماہ کے اواخر یا جولائی کے ابتداء میں اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کیلئے دو ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس کی ایک ٹیم مجوزہ ونڈو، کے مسودے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اسے ڈپارٹمنٹ آف ریونیو سے رجوع کرنے کے بعد قطعی منظوری کیلئے وزارت فینانس کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ ونڈو، جہاں تک ممکن ہوسکے کم مدت کیلئے ہوگی کیونکہ تجزیہ نگاروں کا یہ موقف ہیکہ اس اسکیم کے ذریعہ منتخبہ افراد کو یہ سہولت بہم پہنچانا ہے اور یہ اسکیم عوامی نوعیت کی نہیں ہے۔ سمجھا جاتا ہیکہ محکمہ انکم ٹیکس نے کالادھن کے سلسلہ میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ساتھ بھی ربط برقرار رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT