Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / کالاپتھر سے لاپتہ کمسن کی نعش برآمد

کالاپتھر سے لاپتہ کمسن کی نعش برآمد

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کالاپتھر علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ کمسن کی نعش کو ریلوے پٹریوں سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے گذشتہ روز اس نعش کو برآمد کرلیا تھا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی تھی ۔ تاہم لڑکے کے شرٹ پر موجود اسٹیکر سے اس کمسن کی شناخت کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ سیف خان جو طالب علم تھا ۔ تعلی

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کالاپتھر علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ کمسن کی نعش کو ریلوے پٹریوں سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے گذشتہ روز اس نعش کو برآمد کرلیا تھا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی تھی ۔ تاہم لڑکے کے شرٹ پر موجود اسٹیکر سے اس کمسن کی شناخت کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ سیف خان جو طالب علم تھا ۔ تعلیم کے بعد شہران کے علاقہ میں ایک کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا ۔ سیف خان بھرت نگر چارمینار علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز یہ لڑکا مائیلاردیوپلی علاقہ میں پٹریوں پر مردہ پایا گیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق یہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ لڑکے کی گمشدگی کی شکایت کالا پتھر پولیس میں کروائی گئی تھی ۔ ریلوے پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT