Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / کالا جادو کے شبہ میں دو افراد کا قتل

کالا جادو کے شبہ میں دو افراد کا قتل

پونے ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عورت اور اُس کے شوہر کو مہاراشٹرا میں ضلع پونے کے ایک گاؤں میں اس شبہ پر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا کہ عورت کالا جادو کررہی تھی، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو یہاں سے تقریباً 50 کیلومیٹر دور اوندھے گاؤں میں پیش آیا اور مہلوکین کی شناخت 47 سالہ لیلابائی موکانے اور اُس کے شوہر نواسو موکانے (55 سال) کی حیثیت سے کی گئی۔ اس سلسلے میں دو افراد جائتو بورکر اور بابن موکانے کو کھیڑ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایک پولیس آفیسر کے مطابق مہلوک عورت نیم حکیم تھی، لیکن کھیڑ تحصیل میں واقع گاؤں کے بعض لوگوں نے شبہ کیا کہ وہ کالا جادو کا عمل کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT