Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / کالا جادو کے نام پر دھوکہ دینے والا گرفتار

کالا جادو کے نام پر دھوکہ دینے والا گرفتار

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کالے جادو کے ذریعہ ہر پریشانی سے چھٹکارا دلانے کا دعوی کرنے والے ایک دھوکہ بازو کو ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ سکندرآباد میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ شمشاد مالک عرف بابا مرزا بنگالی اپنے ساتھی شہزاد کی مدد سے مقامی اخبارات اور ٹی وی چیانلس پر اشتہارات شائع کرواتے ہوئے یہ دعوی کر رہے تھے کہ وہ کالے جادو کے ذریعہ ہر پریشانی کو حل کرسکتے ہیں ۔ دھوکہ بازوں کی سرگرمیوں کا پتہ لگنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم کے انسپکٹر مسٹر ناگیشور راؤ نے بیگم پیٹ ، سکندرآباد کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے شمشاد ملک کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ نقد رقم اور جادو میں استعمال کئے جانے والے اشیاء کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتاہے کہ مذکورہ دھوکہ باز کے خلاف بیگم پیٹ اور چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں دس دھوکہ دہی کے مقدمہ درج ہے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT