Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / کالا دھن بل لوک سبھا میں پیش

کالا دھن بل لوک سبھا میں پیش

ٹیکس‘جرمانے‘تعزیری کارروائی کی گنجائش

ٹیکس‘جرمانے‘تعزیری کارروائی کی گنجائش
نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں ایک بل پیش کیا جس میں کالا دھن بیرونی ملک جمع رکھنے والوں کو جرمانہ اور 120 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ فوجداری کارروائی کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے اس بل کی تائید کرنے کی اپیل کی ۔ اسے اسٹیڈنگ کمیٹی سے رجوع کرنے اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں تاخیر سے مجرمین کو بیرون ملک غیر محسوب دولت نا معلوم مقامات منتقل کرنے کا موقع فراہم ہوگا ۔ انہو ںنے کہا کہ جو اس معاملہ میں اپنا موقف بنانے کے خواہاں ہیں انہیں دو مراحل سے گذرنا ہوگا ۔ سب سے پہلے اپنے اثاثے کا اعلان کریں اور 30 فیصد ٹیکس و 30 فیصد جرمانہ ادا کریں۔ ایک مرتبہ یہ سہولت ختم ہونے کے بعد کسی کی بیرون ملک دولت کا پتہ چلے تو اسے 30 فیصد ٹیکس‘90 فیصد جرمانہ اور تعزیری کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT