Saturday , December 15 2018

کالا دھن مسئلہ پر حکومت جیٹھ ملانی کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نامور قانون داں رام جیٹھ ملانی نے سپریم کورٹ میں الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت سابق یو پی اے حکومت کے قانون کی دفعات کو تبدیل کررہی ہے، لیکن اس کے باوجو د وہ بیرون ملک جمع کالا دھن ہندوستان واپس لانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے تمام قائدین بشمول وزیراعظم ، صدر بی جے پی اور مرکزی وزیر فینانس پر اس سلسلے میں ت

نئی دہلی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نامور قانون داں رام جیٹھ ملانی نے سپریم کورٹ میں الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت سابق یو پی اے حکومت کے قانون کی دفعات کو تبدیل کررہی ہے، لیکن اس کے باوجو د وہ بیرون ملک جمع کالا دھن ہندوستان واپس لانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے تمام قائدین بشمول وزیراعظم ، صدر بی جے پی اور مرکزی وزیر فینانس پر اس سلسلے میں تنقید کی۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت ایک بینچ کے اجلاس پر ایک درخواست مفاد عامہ کی سماعت کے دوران جو کالے دھن کے مسئلہ پر تھی، رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ دونوں فریقین کچھ نہ کچھ غلطی کررہے ہیں اور دونوں کی جانب سے کسی نہ کسی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT