Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / کالا دھن :نئی فرم کا انکشاف

کالا دھن :نئی فرم کا انکشاف

برنے ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ٹیکس عہدیداروں کی جانب سے مشتبہ کالا دھن مقدمات کی تحقیقات کے سلسلہ میں ایک نیا انکشا ف ہوا ہے ۔ سوئٹزرلینڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اندور کی ایک ٹیکسٹائیل فرم نیو کارپ انٹرنیشنل لمٹیڈ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ نیو کارپ کا 1985 ء میں ایک معمولی فرم کی حیثیت سے آغاز ہوا اور آج یہ ملٹی نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائیل گروپ میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ اس فرم کی ٹیکس چوری کے سلسلہ میں متعدد مرتبہ تلاشی لی گئی اور کئی دھاوے کئے گئے تھے۔ ہندوستان نے باہمی تعاون کے معاہدہ کے حصہ کے طور پر سوئٹزرلینڈ سے مختلف انفرادی شخصیتوں اور کمپنیز کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT