Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / کالا دھن پر اندرون 10 یوم بل کی پیشکشی کا امکان

کالا دھن پر اندرون 10 یوم بل کی پیشکشی کا امکان

چینائی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے جاری سیشن کے دوران اندرون 10 یوم کالا دھن پر نیا قانون متعارف کرے گی تاکہ اِس لعنت سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔ ریونیو سکریٹری شکتی کانتا داس نے آج یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے سی آئی آئی کے پروگرام سے خطاب کے دوران کہاکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلہ میں ہی ایک ای

چینائی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے جاری سیشن کے دوران اندرون 10 یوم کالا دھن پر نیا قانون متعارف کرے گی تاکہ اِس لعنت سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔ ریونیو سکریٹری شکتی کانتا داس نے آج یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے سی آئی آئی کے پروگرام سے خطاب کے دوران کہاکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلہ میں ہی ایک ایسا بِل متعارف کیا جائے۔ جاریہ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 20 مارچ کو ختم ہوگا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت بیرون ملک جمع کالا دھن سے نمٹنے کے لئے ایک نیا مؤثر قانون متعارف کرے گی۔ اِس مجوزہ قانون میں بیرون ملک اثاثہ جات کو مخفی رکھنے پر 10 سال قید بامشقت کی گنجائش رکھی جائے گی۔ ریونیو سکریٹری شکتی کانتا داس نے مجوزہ قانون کی صراحت کرتے ہوئے کہاکہ ریونیو ڈپارٹمنٹ کو اِن اثاثوں کے مساوی قدر کی ہندوستان میں موجود جائیداد ضبط کرنے کا اختیار رہے گا۔

اُنھوں نے کہاکہ ہمیں اِس لعنت سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ نئے قانون میں کئی خامیوں کو دور کیا جائے گا اور بیرون ملک جمع اثاثوں سے نمٹنے کے سلسلہ میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے۔ سوئس حکام نے ایچ ایس بی سی کی فہرست میں جن ناموں کا ذکر کیا ہے اُن کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے لئے ریونیو ڈپارٹمنٹ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ اُنھوں نے ایسے معاملات میں جن کی ہمارے ٹیکس حکام اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آزادانہ تحقیقات کی ہے، معلومات فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہیں۔ سوئس عہدیداروں نے مرحلہ وار انداز میں تمام اطلاعات کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ سوئس حکام نے ہندوستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے سے اتفاق کیا۔

TOPPOPULARRECENT