Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / کالا دھن پر ایس آئی ٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد

کالا دھن پر ایس آئی ٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد

نئی دہلی ۔ 2 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کالا دھن پر قائم کردہ اسپشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) کا آج پہلا اجلاس جسٹس ایم بی شاہ سابق جج سپریم کورٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ ایس آئی ٹی ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مزید پیشرفت کیلئے روڈ میاپ اور طریقہ کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ نریندر مودی حکومت نے ٹیکس نادہندگان کی جانب سے بیرونی ممالک میں جمع کردہ بڑے پیمانے پر کالا دھن کی تحقیقات کرنے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل آوری کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دیا ہے ۔ غیرقانونی سرگرمیوں کے ذریعہ فنڈس جمع کرنے اور بیرونی محفوظ ٹھکانوں میں اسے رکھنے کا بھی ایس آئی ٹی احاطہ کرے گی ۔ وزرات فینانس نے جمعرات کو ایس آئی ٹی کے شرائط و قواعد وضع کئے ۔ ایس آئی ٹی پہلے ہی سے جاری تمام تحقیقات کا احاطہ کرے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT