Wednesday , December 12 2018

کالا دھن ‘اطلاعات عوام کو پیش کی جائیں : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج حکومت سے کہا کہ جو ہندوستانی بیرونی ممالک میں اپنا کالا دھن رکھتے ہیں ان کی اطلاعات عوام کے سامنے پیش کی جائیں ۔ پارٹی نے کہا کہ اب جبکہ اس معاملہ میں نئے ناموں کا بھی انکشاف ہوا ہے تو پارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے ۔ سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرت

نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج حکومت سے کہا کہ جو ہندوستانی بیرونی ممالک میں اپنا کالا دھن رکھتے ہیں ان کی اطلاعات عوام کے سامنے پیش کی جائیں ۔ پارٹی نے کہا کہ اب جبکہ اس معاملہ میں نئے ناموں کا بھی انکشاف ہوا ہے تو پارٹی کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے ۔ سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کالے دھن کے تعلق سے تمام تر اطلاعات عوام کے سامنے پیش کرے۔ انہیں پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کو یہ بھی بتائے کہ کیا کارروائی کی جا رہی ہے اور اس کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا ۔ قبل ازیں ایک ٹوئیٹ میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے بی جے پی اور کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ایچ ایس بی سی بینک کے عہدیداروں کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ جن ناموں کو انہوں نے 9 نومبر 2012 کو ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا تھا اب وہی نام فہرست میں شامل ہیں۔ ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا ۔ بی جے پی حکومت نے ایچ ایس بی سی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی ؟ ۔انہوں نے کہا کہ پہلے کانگریس نے اور اب بی جے پی نے اس معاملہ میں کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT