Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / کالا پتھر میں برادر نسبتی نے بہنوئی کا قتل کردیا

کالا پتھر میں برادر نسبتی نے بہنوئی کا قتل کردیا

حیدرآباد۔15ڈسمبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر بشارت نگر میں آج شام سنسنی خیز واردات میں برادرنسبتی نے بہنوئی کا قتل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30سالہ محمد علی ساکن سنجے گاندھی نگر فلک نما نے جو ڈرائیور ہے 6ماہ قبل رفیعہ سلطانہ سے تیسری شادی کی تھی ‘ لیکن اس رشتہ سے لڑکی کے والدین و دیگر رشتہ دار ناراض تھے ۔شادی کے چند دن بعد

حیدرآباد۔15ڈسمبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر بشارت نگر میں آج شام سنسنی خیز واردات میں برادرنسبتی نے بہنوئی کا قتل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 30سالہ محمد علی ساکن سنجے گاندھی نگر فلک نما نے جو ڈرائیور ہے 6ماہ قبل رفیعہ سلطانہ سے تیسری شادی کی تھی ‘ لیکن اس رشتہ سے لڑکی کے والدین و دیگر رشتہ دار ناراض تھے ۔شادی کے چند دن بعد رفیعہ اور محمد علی کے درمیان دوریاں ہوگئی تھی اور مقتول اپنی بیوی سے علحدہ تھا ۔ اس مسئلہ پر رفیعہ کے بھائیوں کو برہمی تھی ۔آج شام رفیعہ اور محمد علی مسئلہ کی یکسوئی کیلئے بشارت نگر میں واقع بھائی کے مکان پہنچے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر رفیعہ کا ایک اور بھائی محمد احمد بھی اپنے دیگر ساتھیوں سراج ‘ الیاس کے ہمراہ ہتھیاروں کیساتھ وہاں پہونچا اور محمد علی پر اچانک حملہ کردیا ۔ اس نے اپنی بہن کو زدوکوب کیا ۔ شدید زخمی بہنوائی کو رحمت اور احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے گاڑی پر جبراً میر عالم ٹینک کے قریب لے جاکر چاقوؤں سے کئی ضربات لگائے جس کے نتیجہ میں محمد علی کی آنتیں پیٹ سے باہر نکل آئی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ محمد علی نے بہنوئی کو قتل کرنے کی اطلاع بذریعہ فون بہن کو دی جس پر کالاپتھر پولیس کو آگاہ کیا گیا ۔ اے سی پی چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی مقام واردات پر پہنچ کر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور کچھ ہی دیر میں تمام حملہ آوروں حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT