Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس کا کارڈن سرچ

کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس کا کارڈن سرچ

جی او ٹیکنگ ٹکنالوجی کا استعمال ، روڈی شیٹرس اور مشتبہ افراد گرفتار
بیرون ممالک کے پرندوں اور جانوروں کا منی زو کا انکشاف
حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں جی او ٹیگنگ ٹکنالوجی کی مدد سے کارڈن سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک مکان میں منی زو موجود ہونے کا پتہ لگایا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں  17 روڈی شیٹرس اور 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے گاڑیاں بھی ضبط کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا کی نگرانی میں 275 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کالا پتھر علاقہ میں گھر گھر تلاشی مہم کیا ۔ اس آپریشن کے دوران بدنام زمانہ روڈی شیٹر ایوب خان کے تین ساتھیوں محمد عادل ، محمد اسد اور فیاض محمد خان عرف رستم کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 6 مشتبہ افراد جن کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے کو بھی حراست میں لیکر ان کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران روڈی شیٹر محمد مجید الدین عرف شملان کے مکان سے دو خنجر بھی برآمد کئے اور عدم دستاویزات کی موجودگی پر 66 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ طویل عرصہ سے پولیس کو مطلوب روڈی شیٹر اشفاق کے مکان پر بھی تلاشی لی ۔ کارڈن سرچ کے دوران تاجر محمد رفیق کے مکان پر بھی تلاشی لی جس میں ان کے مکان میں منی زو ہونے کا پتہ لگایا ۔ بیرونی ممالک سے لائے گئے جانور اور پرندوں کی موجودگی پر پولیس حیرت زدہ ہوگئی ۔ لاما جو ساؤتھ آفریقہ کا جانور ہے اور اسے پنجرے میں رکھے جانے پر پولیس نے وائیلڈ لائف پروٹیکشن کو ایک درخواست روانہ کی اور اس سلسلے میں رائے بھی حاصل کی جارہی ہے ۔ اس آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار کے اشوک چکرورتی ، انسپکٹر کالا پتھر پولیس اسٹیشن مسٹر ردرا بھاسکر اور دیگر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT