Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / کالا ڈیرہ میں کارڈن سرچ آپریشن

کالا ڈیرہ میں کارڈن سرچ آپریشن

حیدرآباد۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس نے چادر گھاٹ کے علاقہ کالا ڈیرہ میں آج رات کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ دستاویزات کی عدم موجودگی پر موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون مسٹر ششی دھر راجو کی قیادت میں 250 پولیس ملازمین پر پولیس کی 6 خصوصی ٹیموں نے آج رات کالا ڈیرہ علاقہ میں اچانک گھر گھر تلاشی لی۔ اس کارروائی میں پولیس نے جملہ 121 گاڑیوں کی تلاشی لی جس میں 67 گاڑیوں کے دستاویزات نہ ہونے پر انہیں ضبط کرلیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ای۔ چالانات کی 9,000 روپئے مالیتی رقم جو کہ زیرالتواء تھی، گاڑی مالکین نے چالانات ادا کردیئے۔ اس کارروائی کے دوران دو روڈی شیٹرس کی تلاشی لی گئی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ لائسنس رکھنے والے ایک شخص کے ہتھیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پولیس نے اپارٹمنٹس کی اسوسی ایشن کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے فوائد بتائے اور انہیں فوری سی سی ٹی ویز اپنے متعلقہ اپارٹمنٹس میں نصب کرنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT