Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کالج پرنسپل پر طالبات کے استحصال کا الزام

کالج پرنسپل پر طالبات کے استحصال کا الزام

حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) طالبات کا استحصال کرنے والے کالج پرنسپل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سائبرآباد حدود میں واقع ایک کالج پرنسپل سمبھا ریڈی حاضری کو بنیاد بناکر طالبات کا استحصال کرتا اور اس کے علاوہ اُنھیں اپنے کیبن میں طلب کرکے ناروا سلوک اختیار کرتا تھا۔ وہ لڑکیوں کے سیل نمبرات حاصل کرکے قابل اعتراضات پیامات اور فوٹیج بھیجتا اور ساتھ ہی ساتھ اِس کا افشاء کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کا انتباہ دیا کرتا۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس پرنسپل نے کئی طالبات کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بھی بنایا۔ وہ طالبات کی غیر حاضری کو بنیاد بناکر اُنھیں یہ دھمکی دیتا کہ امتحانات میں ناکام کردے گا۔ طالبات نے پہلے کالج کے ڈائرکٹر سے شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے پر اُنھوں نے کیسرا پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کرائی۔ ڈائرکٹر کالج نے طالبات کی اِس شکایت کو بے بنیاد قرار دیا اور پرنسپل کی مدافعت کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری طور پر یہ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT