Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کالج پرنسپل کی بس اسٹاپ پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ

کالج پرنسپل کی بس اسٹاپ پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی کیلئے قائم کی گئی ’’ شی ٹیم ‘‘پولیس نے آج کالج پرنسپل اور طلباء کو ہراساں کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ لکڑی کا پُل بس اسٹاپ پر 38 سالہ ایم دھن شٹی جو سری گائتری جونیر کالج کا پرنسپل ہے کو اس

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی کیلئے قائم کی گئی ’’ شی ٹیم ‘‘پولیس نے آج کالج پرنسپل اور طلباء کو ہراساں کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ لکڑی کا پُل بس اسٹاپ پر 38 سالہ ایم دھن شٹی جو سری گائتری جونیر کالج کا پرنسپل ہے کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بس اسٹاپ پر موجود خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے جبراً اپنی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کررہا تھا ۔ بس اسٹاپ پر موجود شی ٹیم عملے نے پرنسپل کی اس حرکت کی ویڈیو گرافی کی اور بعدازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح شہر کے دیگر مقامات پر بھی شی ٹیم پولیس نے کئی نوجوان طلباء کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تارناکہ بس اسٹاپ پر بس کیلئے انتظار کرنے والی لڑکیوں کو دو کم عمر انٹر میڈیٹ طالب علم چھیڑ چھاڑ کررہے تھے اور شی ٹیم نے خفیہ کیمرے سے ویڈیو گرافی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح مہدی پٹنم علاقہ میں دو طلباء 19 سالہ نعمان ،افضل تمیم محی الدین ساکن ملک پیٹ اپنے فون نمبرات کو چھٹیوں پر لکھ کر دکن بیکری میں موجود لڑکیوں کے حوالے کرتے ہوئے انہیںفون کرنے کیلئے اصرار کررہے تھے انہیں بھی شی ٹیم پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ خواتین سے بد سلوکی یا چھیڑ چھاڑ میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT