Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / کالج کی تعلیم مشکل ہے، اچھا گریڈ حاصل کریں : بیٹی کو اوباما کی نصیحت

کالج کی تعلیم مشکل ہے، اچھا گریڈ حاصل کریں : بیٹی کو اوباما کی نصیحت

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اپنی بیٹی مالیا کو ایک ایسی نصیحت کی جس سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بین الاوقامی سطح پر طاقتور ترین شخصیت تصور کئے جانے والے اوباما کے سینے میں عام والد کا دل دھڑکتا ہے۔ ان کی بیٹی مالیا نے ہائی اسکول کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اور اب وہ کالج جانے والی ہیں۔ لہٰذا اوباما نے کہا کہ مالیا کو اب کالج کی زندگی میں نئے نئے چیلنجوں اور تجربات کا سامنا کرنے تیار رہنا چاہئے تاکہ انہیں اچھا گریڈ حاصل ہوسکے۔ کالج کی زندگی ہائی اسکول کی زندگی سے مختلف ہوتی ہے لہٰذا وہ اپنی اس کارکردگی کو نہ دہرائیں جو ہائی اسکول میں ہوا کرتی تھی۔ آئیوا کے ٹاؤن ہال میں ’’کالج کی تعلیم کتنی دسترس میں‘‘ کے موضوع پر اپنے ایک خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے دوستوں کے اسی گروپ کے ساتھ کالج میں داخلہ نہیں لینا چاہئے جن کے ساتھ ہائی اسکول کیا تھا۔ یہ سوچ کر کہ چلو میرے تمام پرانے ساتھی فلاں فلاں کالج میں داخلہ لے رہے ہیں لہٰذا میں بھی اسی کالج سے وابستہ ہوجاؤں۔ کالج میں نئے تجربات کیجئے۔ نئے نئے لوگوں سے آپ متعارف ہوتے ہیں۔ اپنے آرام دہ ذہنیت سے باہر آئیے اور تھوڑی سی مشکلات کا بھی سامنا کیجئے۔ نئی نئی کلاسیس میں نئے نئے موضوعات اور مضامین پڑھائے جائیں گے، ان سے محظوظ ہوتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کریں کیونکہ آپ نوجوان ہیں اور نئے نئے تجربات کرنے کا یہی وقت ہے۔ خطاب کے دوران جب اوباما سے یہ پوچھا گیا کہ کالج کی پڑھائی کے شروعات میں وہ اپنی بیٹی مالیا کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گے جس کا انہوں نے مندرجہ بالا جواب دیا۔

TOPPOPULARRECENT