Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کالیشورم لفٹ اریگیشن کے کاموں میں دِلخراش حادثہ

کالیشورم لفٹ اریگیشن کے کاموں میں دِلخراش حادثہ

7 مزدور ہلاک، مختلف عہدیداروں کا دورہ ، متاثرین کو امداد کا تیقن

سرسلہ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایلنتہ کنٹہ کالیشورم پراجیکٹ کے دسویں پیاکیج کے کاموں میں زیر تعمیر سرنگ کی چھت اچانک ڈھ گئی، جس کی وجہ سے 7 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے۔ اس میں 6 افراد مقام واقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایک تشویشناک حالت میں ہلاک ہوگیا۔ ضلع راجنا سرسلہ منڈل ایلنتہ کنٹہ موضع تپاپور کے قریب زیرتعمیر سرنگ کے راستے کی چھت اچانک گرجانے سے یہ واقعہ رونما ہوا۔ دوپہر کے دوران انجینئرس کھانے کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ اس وقت مزدور کھدوائی میں مصروف تھے۔ اس دوران اوپر سے کچھ پتھر گرنے لگے۔ اس کے فوری بعد چھت بھی گرگئی۔ وہاں مرنے والے مزدوروں کا تعلق دیگر ریاستوں جھارکھنڈ، اڈیشہ، بہار، چھتیس گڑھ وغیرہ سے تھا۔ اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد مقام حادثہ کا معائنہ مختلف شخصیتوں نے کیا۔ کریم نگر ڈی آئی جی روی ورما، ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر، آر ڈی او پانڈورنگم، تحصیلدار سرینواس ڈی ای آنند اور دیگر نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ مزدور خاندان کو حکومت کی جانب سے معاوضہ دلانے کا تیقن دیا۔ کنٹراکٹ کمپنی کی جانب سے ہر متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دلوانے کا اعلان کیا۔ سابق رکن پارلیمان پونم پربھاکر نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیا جائے۔ اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائے۔ سرسلہ ڈی ایس پی چندر شیکھر، سی آئیز بھی زخمی افراد کو دواخانہ منتقل کیا۔ کریم نگر کمشنر پولیس کملاسن ریڈی، اے سی پی راما راؤ، دیگر سی آئیز و دیگر کے علاوہ کریم نگر کے ضلع کلکٹر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT