Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پراجکٹ ایک کرشمہ، مرکزی آبی کمیشن سربراہ کا بیان

کالیشورم پراجکٹ ایک کرشمہ، مرکزی آبی کمیشن سربراہ کا بیان

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) مرکزی آبی کمیشن کے چیف انجینئر سی کے ایل داس نے آج کہا کہ کالیشورم پراجکٹ ایک کرشمہ سے کم نہیں ہے اور یہ پراجکٹ قومی تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ شمالی تلنگانہ کیلئے یہ پراجکٹ رگِ جاں ہے۔ اس پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کام انجام دینے والی ٹیم کی ستائش کی۔ اپنے دو روزہ دورہ کے بعد پراجکٹ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں پر جاری کاموں سے متاثر ہوئے ہیں، اس طرح کے پراجکٹ قومی سطح پر نہیں دیکھے گئے۔ ریاست تلنگانہ نے آئندہ سال جون میں ہونے والی بارش کیلئے اس پراجکٹ کو ایک اہم سنگ میل بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ ہمہ مقصدی پراجکٹ ہے اس سے شمالی تلنگانہ میں آبپاشی کی تمام ضروریات پوری ہوجائیں گی اور 18 لاکھ ایکر تک آبپاشی کیلئے کام آئیگا۔

TOPPOPULARRECENT