Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کالیشورم پراجکٹ کا چیف منسٹر کا کامیاب دورہ

کالیشورم پراجکٹ کا چیف منسٹر کا کامیاب دورہ

کریم نگر میں رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر ضلع مستقر تلنگانہ بھون میں چیف منسٹر رات بسر کرنے کے بعد کالیشورم پراجکٹ کے کاموں کا بذات خود مشاہدہ کرنے کے لیے پہلے دن جئے شنکر بھوپال پلی اضلاع کے حدود میڈی گڈہ بیاریج پمپ ہاوز اور گوداوری جہاں سے بہتی ان مقامات کا دورہ کیا اور پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ چیف منسٹر کے ساتھ ہریش راؤ ، ایٹالہ راجندر ، ہر جگہ موجود تھے ۔ پرتیما ملٹی پلیکس میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے رکن پارلیمان بی ونود کمار خطاب کررہے تھے ۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ، مسٹر رویندر سنگھ زیرجی چیرپرسن تلااوما ، ایم ایل سی این لکشمن راؤ اور کارپوریٹرس بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے تحت جاری کاموں میں سرعت پیدا کرنے کے لیے متعلقہ کنٹراکٹرس اور انجینئرس کو ہدایت دی ۔ مرکزی حکومت سے ملی تاحال منظوری پہلے مرحلہ 31 مارچ 2017 تک میری گڈہ کے پاس 75 فیصد استفادہ سے 282.3 ٹی ایم سی پانی حاصل کرنے کی اجازت ہے ۔ اگر وہاں پانی موجود ہونے پر دیگر ریاست سے 3 نومبر 2017 ملی اجازت مرکزی زیر زمین آب کی منظوری 21 نومبر کنسٹرکشن مشنری کنسلٹنسی 3168.13 ہیکڑ جنگلاتی زمین سے استفادہ کے لیے دوبارہ 24 نومبر کو اجازت دے دی گئی ہے تو کانگریس کی جانب سے منظوری نہیں ملی ہے کہتے ہوئے پروپگنڈہ کیا جارہا ہے اور عدالت میں مقدمہ پیش کردیا ۔ راج شیکھر ریڈی کے زمانے میں پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے تعمیری کام شروع ہوئے ۔ دھرمارم کوڈمیال بوئن پلی مڈمانیر سدی پیٹ ایلہ کنٹہ میں کاموں کی شروعات کرتے ہوئے 7500 کروڑ روپئے برباد کئے گئے ۔ لیکن جہاں سے پانی لینا ہے ذخیرہ آب کے لیے مہاراشٹرا حکومت سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ایک ٹوکرا مٹی بھی نہ اٹھائی گئی ۔ راج شیکھر ریڈی ، روشیا ، کرن کمار ریڈی نے کوئی کوشش ہی نہیں کی ۔ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد 17 فروری کو چیف منسٹر مہاراشٹرا حکومت سنٹرل واٹر کمیشن سے بات چیت کر کے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کے لیے پیڈی گڈہ کے پاس 16.75 ٹی ایم سی پانی کے ذخیرہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور انارم سندیلا میڈارم اننت گیری سری رام ساگر کے کاموں کی شروعات کی گئی جون 2018 تک مڈمانیر ایل ایم ڈی میںپانی کو پہنچانے کا کام ہوجائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT