Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پراجکٹ کو مرکز کی منظوری

کالیشورم پراجکٹ کو مرکز کی منظوری

حیدرآباد ۔ 18ڈسمبر ( این ایس ایس ) مرکز نے آج تلنگانہ اسٹیٹ میں کالیشورم پراجکٹ کیلئے ماحولیاتی پہلو کے اعتبار سے اپنے قطعی منظوری دے دی ۔ معتبر ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کو اس ضمن میں اطلاع موصول ہوچکی ہے ۔ اس کے ساتھ پراجکٹس سے متعلقہ کاموں میں تیزی لائی جائے گی اور اسے آئندہ جون تک مکمل کرلیا جائے گا ۔اس پراجکٹ کو پہلے ہی مختلف اداروں اور محکمہ جات کی منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔ یہ پراجکٹ شمالی تلنگانہ کے اضلاع بشمول کریم نگر ‘ راجنا ۔سرسلہ ‘ میدک ‘ یادگیری ۔ بھونگیر ‘ سدی پیٹ ‘ نلگنڈہ ‘نظام آباد ‘ سنگاریڈی ‘ جگتیال ‘ میڑچل ‘ کاماریڈی ‘ نرمل اور پدا پلی کی آبپاشی ضرورتوں کو پورا کرے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھرر اؤ نے اپنے حالیہ دورہ میں اس پراجکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT