Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کالیشورم پراجیکٹ ‘ بینکوں کا قرض اجرائی سے اتفاق

کالیشورم پراجیکٹ ‘ بینکوں کا قرض اجرائی سے اتفاق

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ 11 کو مختلف بنکوں نے 11,400 کروڑ روپئے بطور قرض دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ ہوٹل تاج کرشنا میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں پنجاب نیشنل بینک ، سنڈیکیٹ بنک ، بنک آف انڈیا ، الہ آباد بنک ، سنٹرل بینک ، پنجاب سندھ بینک ، انڈین اورسیز بینک ، کنارہ بینک ، یونی ایس بنک کے علاوہ دوسرے بنکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات میں بنکوں کی حصہ داری سے ترقی کی راہیں برآمد ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی قلت کے باعث کئی پراجکٹس میں پیشرفت توقع کے مطابق نہیں ہے ۔ تاہم بنکوں کی جانب سے تعاون کے بعد مقررہ وقت پر پراجکٹس کی تکمیل کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں میں بنکوں کی حصہ داری خوشی کی بات ہے ۔ 2 ماہ میں 11,400 کروڑ روپئے قرض کی ادائیگی ایک بڑا ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے 34,440.96 کروڑ روپئے کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے ۔ پیاکج I اور II کیلئے 4000 کروڑ روپئے کی ضرورت سے یہ رقم بھی بنکس ہی ادا کریں ۔ محکمہ آبپاشی کے اسپیشل پرنسپل سکریٹری ایس کے جوشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں بنکوں کی جانب سے بھاری رقم بطور قرض ادا کرنے سے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT